نئے صوبے ملکی ترقی کیلئے ناگزیر ہو تو عمل یقینی بنایا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان و جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ کسی بھی انتظامی فیصلے کا بنیادی مقصد عوام کو سہولیات فراہم کرنا اور ان کے مسائل حل کرنا ہونا چاہئے۔ نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام سے عوام کو نچلی سطح پر ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات میسر آسکتی ہیں اور حکومتی امو رمیں بہتر آسکتی ہے اور پسماندہ علاقوںکو ترقی کے یکساں مواقع مل سکتے ہیں تو اس اقدام میں تاخیرنہیں ہونی چاہئے۔ مولانا زاہد محمود قاسمی نے مزید کہا کہ ملکی ترقی، قومی یکجہتی، امن و امان اور سیاسی و معاشی استحکام کیلئے ایسے تمام اقدامات قابل حمایت ہیں جن سے انسانیت کی بھلائی اور عام آدمی کی زندگی میںآسانی پیدا ہو ۔ مرکزی علماء کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ انتظامی ڈھانچے میں بہتری کا مقصد اختیارات کی موثر منتقلی عوامی مسائل کا فوری حل اور وسائل کی منصفانہ تقسیم ہونا چاہئے۔ حکومت ملکی حالات، عوامی ضروریات اور زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے ایسے فیصلے کرے جو پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ میں گامزن کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں