ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اولین ترجیح ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، عوامی سہولیا ت کی بہتری اور ترقیاتی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری خالد جاوید وڑائچ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک، ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ، سابق رکن صوبائی اسمبلی نازیہ راحیل، پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما عقبہ وڑائچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور مختلف سکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 کے تحت ضلع میں مجموعی طور پر 33 ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے، جن میں 26 جاری جبکہ 7 نئی سکیمیں شامل ہیں۔ ترقیاتی پروگرام میں روڈز، بلڈنگز، لوکل گورنمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے منصوبے شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں