گوجرہ(نامہ نگار) بجلی چوری کر نے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔معلوم ہواہے کہ فیسکو ٹاسک فورس گوجرہ نے دوران چیکنک چک نمبر 340ج ب کے محمد ایوب کے بجلی میٹر کوچیک کیا تو ملزم مینPVCکو ٹمپرکرکے بجلی چوری کا مرتکب پایاگیاجبکہ چک نمبر181گ ب کاغضنفر علی واپداکی مین تارسے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتاہواپایاگیا ٹیم نے ان کے میٹرز اتار کر تحویل میں لے لئے اور افسران کوآگاہ کر دیا ۔




