فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل شاعرہ ڈاکٹر ریحانہ قمر کے شعری مجموعہ ”میری تنہائی مجھے کافی ہے” کی تقریب پذیرائی زندہ دلان لاہور کے زیر اہتمام شالیمار ہال فلیٹیز ہوٹل لاہور میں منعقد ہوئی۔اس تقریب کی صدارت اعجاز کنور راجہ جبکہ نظامت کے فرائض خالد ندیم شانی ادا کئے۔ مہمان خصوصی انٹر نیشنل شاعرہ ڈاکٹر ریحانہ قمر نے اپنے تازہ شعری مجموعہ”میری تنہائی مجھے کافی ہے ” کی رونمائی کی۔منتظمین میں عرفان صادق،شاہد رضا اور اعجاز ثاقب تھے۔ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ڈاکٹر عبدالرئوف نے خصوصی شرکت کی۔ شاعروں اور ادبا ء کرام میں عباس طابش،ڈاکٹر صغریٰ صدف،محمد صادق جمیل،اکرم ربانی،شکریہ نجفی،فرحت زاہد،کنور امتیاز احمد،فاخر چوہدری،طاہر شہیر،ریحان قریشی،حسنین سحر،حماد نیازی،ارشد شاہین،فیصل حنیف،احمد عطا،مہوش لاشاری،ساجد علی عاطر الفحانی،خالد سجاد،اسد خان اسد،ڈاکٹر اشفاق ناصر،آغر ندیم سحر،ودیگرنے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ڈاکٹر ریحانہ قمر تقریب رونمائی میں شرکت کرنے والے تمام احباب کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شرکریہ ادا کیا۔




