پشاور (بیوروچیف) ترقیاتی پیکیج میں خیبرپختو نخوا کو 160ارب روپے میں سے 10 ارب جاری۔ دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا کے 12مخصوص اضلاع کے لیے 96ارب 97کروڑ 10لاکھ روپے جبکہ 25اضلاع کے لیے63ارب 20 کروڑ 60لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 12مخصوص اضلاع میں 430 ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جائیگا،7خصوصی منصوبو ں پر 19ارب 27کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ 423منصوبوں کے لیے 77ارب 70کروڑ 10 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، مخصوص اضلاع میں 100روزہ اور 180روزہ ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔دستاویز کے مطابق امن و امان کے لیے 62منصوبوں پر 39ارب 19 کرو ڑ روپے خرچ ہوں گے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی استعداد بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔صحت کے شعبے کے 41منصوبوں کے لیے 3ارب 20کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، مخصوص اضلاع میں تعلیم کے 72منصوبوں پر 12 ارب 90 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔




