شیخوپورہ(نامہ نگار) صوبائی حکومت کے پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت شیخوپورہ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب ہوئی جس میں 200 مسلم اور 20اقلیتی جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق شیخوپورہ میں پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں کی تقریب میں صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں ضلع بھر کے 220جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہر جوڑے کو2 لاکھ روپے کا سلامی کارڈ دیا گیا جبکہ شرکا کیلئے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔




