مکوآنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدروحلقہ این اے 99 کے ٹکٹ ہولڈر میاں قاسم فاروق نے مین جڑانوالہ روڈ بجلی گھر چوک سے براستہ 215 ر ب نیٹھڑی تا مین ستیانہ روڈ تک تعمیر ہونے والی نئی کارپٹ روڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس حوالے سے ایک تقریب / جلسہ زیرِ صدارت میاں محمد شفیق اورحسنین پاشا لونا منعقد ہوا۔اس موقع پر حاجی محمد رفیق لونا اور ولایت لونا سمیت ان کے ساتھیوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ مزید برآں، ملک عمران اور ساجد پھٹیاں والہ نے بھی اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔تقریب میں علاقے کی دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی، جن میں غلام غوث لونا،ریاض صادق لونا،فیاض لالو،ناصر بدر اورااحسان الحق لونا،جاوید ولہ را، ڈاکٹر محمد رمضان،اکبر ڈوگر، مرزا عرفان،افتخار انصاری،حذیفہ ناصر اورا، میاں عبدالرحمن شامل ہیں منتظمین اور شرکا کے مطابق اس منصوبے کی تکمیل سے علاقہ مکینوں کو آمد و رفت میں سہولت میسر آئے گی۔




