سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے عالمی بنک کے وفد کی ملاقات

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میڈم شہزاد ی وسیمہ عمر سے عالمی بینک کے وفد نے ملاقات کی، جس میں عالمی بینک کی ٹیم کی قیادت ٹاسک ٹیم لیڈر و سینئر اکانومسٹ کوئن گیون نے کی، جبکہ پروگرام ڈائریکٹر پی ایم آئی یو پی ای ایس آر پی عمر افتخار شیرازی بھی موجود تھے۔ملاقات میں جی آر اے ڈی ای ایس-پی اور جی آر اے ڈی ای ایس-ایس ٹی پی منصوبوں کا تعارفی جائزہ لیا گیا اور جاری تعلیمی اقدامات، منصوبوں پر پیش رفت اور محکمہ سکول ایجوکیشن کے ساتھ تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شراکت داری کو مضبوط بنانے، منصوبوں کو محکمہ کی ترجیحات سے ہم آہنگ کرنے اور صوبے میں تعلیمی اصلاحات کے عمل کو مزید موثر بنانے پر زور دیا گیا۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عالمی بینک کے تعاون سے تعلیمی نظام میں بہتری، اصلاحات کے فروغ اور طلبہ کے تعلیمی نتائج کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں