اسرائیل کا ڈرون حملہ’3فلسطینی شہید

غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ پٹی میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ اقوامِ متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا نے غزہ میں اپنے امدادی کارکنوں کی حفاظت کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران ڈرون حملے میں تین افراد شہید ہوئے۔ اپنے ایک کارکن کی شہادت کے بعد اقوامِ متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا نے واضح کیا کہ انسانی امداد کی فراہمی میں مصروف عملے کو محفوظ ماحول فراہم کیا جانا ناگزیر ہے تاکہ متاثرہ شہریوں تک امداد پہنچائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں