فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر لیبر فیصل آباد (ایسٹ) کی زیر نگرانی لیبرآفیسر محمد سعید چوہدری نے پنجاب بیوریجز (Pepsi) ڈی ٹائپ، سمندری روڈ فیصل آباد کا دورہ کیااور فیکٹری میں پیشہ ورانہ صحت و حفاظت کے حوالے سے حفاظتی انتظامات، مشینری، ورکنگ کنڈیشنز اور دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر ورکرز کے لئے خصوصی آگاہی سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیاجس میں انہیں پیشہ ورانہ صحت و حفاظت،حفاظتی تدابیر،ذاتی حفاظتی سامان (PPEs) کے استعمال اور دورانِ کام حادثات سے بچائو کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس اقدام کا مقصد صنعتی اداروں میں محفوظ ماحول کا فروغ، ورکرز کی جان و صحت کا تحفظ اور حادثات سے پاک صنعتی ماحول کو یقینی بنانا ہے۔




