تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 21سالہ نوجوان جاں بحق

گوجرہ(نامہ نگار)تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے 21سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ محلہ انصار کالونی گوجرہ کا اویس ظفر ٹوبہ روڈ پر پیدل روڈ کراس کررہاتھاکہ اچانک تیزرفتار موٹر سائیکل سوار نے اس کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد اس کو مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا جہاں شدیدزخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے وہ جاں بحق ہو گیاجبکہ موٹر سائیکل سوارموقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا تھانہ سٹی پولیس نے متوفی کی نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں