اسلام آباد(بیورو چیف)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سید افتخار گیلانی نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر نے وزیراعظم پاکستان کو آزاد کشمیر میں حال ہی میں اعلان کردہ 100روزہ ترقیاتی پروگرام میں پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی، عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ وزیر اعظم نے ایک بار پھر واضح کیاکہ پاکستان کشمیری عوام کی حقِ خودار ا د یت کے حصول تک ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر نے آزاد کشمیر کے حالیہ دورے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر نے وزیراعظم پاکستان کو آزاد کشمیر میں حال ہی میں اعلان کردہ 100 روزہ ترقیاتی پروگرام میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر نے وزیراعظم پاکستان کا آزاد جموں وکشمیر کے ترقیاتی پروگرام میں بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام اور مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔




