ایجوکیشن فیصل آباد کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے بورڈ آف گورنرز کا 201واں اجلاس چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر رائے شبیر احمد نے انتظامی، مالیاتی، تعلیمی اور امتحانی امور پر مشتمل ایجنڈا پیش کیا، جبکہ کنٹرولر امتحانات مس حنا چوہدری سمیت بورڈ آف گورنرز کے اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں بورڈ کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے داخلہ نظام کو پیپر لیس بنانے، ڈیجیٹل حاضری کے نظام کے نفاذ، مالیاتی سرمایہ کاری، امتحانی طریقہ کار میں بہتری اور پریکٹیکل امتحانات کی مرکزی سطح پر مارکنگ کے امور پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے معائنہ اور اسناد و ریکارڈ کی تصدیق کے نظام کو مزید موثر اور شفاف بنانے سے متعلق معاملات بھی زیر بحث آئے۔اجلاس کے اختتام پر چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین نے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں