فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی مزید36وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا، موٹر سائیکل چور متعدد شہریوں کو پیدل کر گئے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو لڑکیوں اور دو لڑکوں کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ محلہ صادق آباد کے اعجاز کی ہمشیرہ (الف)، روڈالہ روڈ کے علاقہ383گ ب کی کلثوم کی بیٹی (ش) کو ملزمان اللہ دتہ وغیرہ نے اغوا کر لیا’ ستیانہ کے علاقہ39گ ب کے غفور کا بیٹا نعمان مدرسہ میں پڑھنے گیا واپس نہ آیا’ مدینہ ٹائون کے سہیل کا بیٹا حمزہ گھر سے کام پر گیا واپس نہ آیا’ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ جبکہ جناح کالونی میں کاشان انور سے 40ہزار وفون چھین لیا، شاہی چوک غلام محمد آباد کی سکول ٹیچر ثمین عادل کے کمرہ سامان چوری، ڈھیرہ سائیں قبرستان دربار سے سولر کی تاریں چور لے اڑے، 209ر۔ب کے سفیان کی گھریلو ملازمہ10لاکھ کے زیورات لے اڑی، ذوالفقار علی شاہد روڈ پر وقاص مسیح سے 80ہزار وفون چھین لیا، 116ج ب ٹالی باغ کے قریب ذیشان علی سے4لاکھ وفون چھین لیا، 25ج ب کے آصف کے رقبہ سے قیمتی درخت چوری، ناظم آباد کے مشتاق سے 5ہزار چھین لئے، ہمایوں ٹائون کے محمد علی کے دفتر سے قیمتی سامان چوری، ڈی ٹائپ کالونی محمدی چوک یاسر نصیر کے زیر تعمیر گھر سے سامان چوری، نادر شاہ ٹائون کے عرفان کی حویلی سے مویشی چوری، منصور آباد کے ذیشان کی دکان سے2لاکھ لوٹ لئے، دلاور کالونی کے حافظ عثمان کی شاپ سے قیمتی سامان چوری، سلیمی چوک ستیانہ روڈ پر فہد یوسف سے18ہزار و فون چھین لیا، بابر چوک میں ریحان کی موٹر سائیکل سے بیگ چور لے اڑے،73گ ب کے امانت علی نے بتایا کہ چور مسجد سے لال پمپ اتار کر لے گئے، 77ر۔ب کے عمر فاروق کی فیکٹری سے قیمتی سامان چور لے اڑے۔ 68ر۔ب کی آسیہ بی بی کے گھر سے 7بکرے چوری،417گ ب کے قریب اکرام سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون چھین لیا گیا، 394گ ب کے احمد خان سے نقدی وفون، 607گ ب کے محمد علی کے ڈیرہ سے مویشی چوری، سمندری 3پلیاں سٹاپ کے قریب عرفان سے سوا لاکھ وفون چھین لیا، 511گ ب کے محمد علی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان چوری دیگر وارداتوں کے دوران بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں ریلبازار سے ذیشان سلطانی، نڑ والا چوک سے شکیل، گوبند پورہ سے عامر، سبزی منڈی غلام محمد آباد سے قربان علی، کوہ نور پلازہ سے عبدالرحمن، ریلوے پھاٹک نمبر 3ابراہیم، روشن والا بائی پاس سے احسان اللہ اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کا سراغ نہ لگا سکی۔




