فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج اور ڈویژنل ماڈل کالج کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس کمشنر فیصل آباد ڈویژن / صدر بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں جاری تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا اور اداروں کی ترقی و فروغ کے لئے حکمت عملی پر غور و خوض کیا گیا۔ ڈائریکٹر سکول سیل آصف اقبال چوہان،پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج عالیہ ایوب چٹھہ، پرنسپل پریمیئر کیمپس منزہ عامر، پرنسپل ڈی ایم سی پروفیسر یاسین مرزا، پرنسپل ڈی پی ایس تاندلیانوالہ حبیب اللہ، پرنسپل جڑانوالہ مقصود احمد اور بورڈ آف گورنرز کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں شرکا نے اپنی قیمتی آرا پیش کیں۔ ادارہ جاتی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا اور تعلیمی معیار، انتظامی کارکردگی اور اداروں کی مجموعی ترقی کو مزید مضبوط بنانے کے لئے تعمیری سفارشات پیش کیں۔اجلاس میں ممبران نے ترقی پسند تعلیمی ماحول کو فروغ دینے، ادارہ جاتی گورننس میں فضیلت کو یقینی بنانے اور طلبا کے روشن مستقبل کی تشکیل کے لئے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا۔




