فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمن آباد کے علاقہ مقصود آباد میں ائیرکنڈیشنڈ پھٹنے سے زخمی ہونے والی خاتون سمیت دو افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ تفصیل کے مطابق چند روز قبل سمن آباد کے علاقہ مقصودآباد گلی نمبر7 میں چاند قصائی کے اہل خانہ گھر میں اے سی لگا کر سو رہے تھے کہ مبینہ طور پر گیس لیکج کے باعث ائیرکنڈیشنڈ کا ان ڈور یونٹ دھماکہ سے پھٹ گیا اور خاندان کے 7 افراد بری طرح زخمی ہو گئے تھے۔ جنہیں ریسکیو ٹیموں نے الائیڈ ہسپتال برن یونٹ پہنچایا جہاں پر بری طرح جھلس جانے والے عدنان ولد بوٹا’ اسکی عزیزہ سمرہ زوجہ زین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔




