AC پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد جھلس گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمن آباد کے علاقہ نوابانوالہ روڈ پر واقع مقصود آباد میں شہری کے گھر اے سی کے ان ڈور پھٹنے سے آگ کی لپیٹ میں آ کر ایک ہی خاندان کے 7افراد بری طرح جھلس گئے، ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مقصودآباد گلی نمبر7 کے رہائشی چاند قصائی کے اہل خانہ ائیرکنڈیشنڈ چلا کر کمرہ میں سو رہے تھے کہ اچانک اے سی کی گیس لیکج کے باعث ان ڈور زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا اور کمرہ میں آگ لگنے سے 36سالہ چاند’ 35سالہ عدنان ولد محمد بوٹا’ 28سالہ ثمرین زوجہ زین’ 22سالہ اریج فاطمہ دختر محمد جمیل’ محمد حادی ولد زین وغیرہ بری طرح جھلس گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کی غرض سے الائیڈ ہسپتال برن یونٹ منتقل کر دیا۔ جہاں پر عدنان ولد بوٹا کی حالت تشویشناک حالت بیان کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں