کمالیہ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ نے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر سے الوداعی ملاقات کی اور ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اقرا ناصر نے اپنے دورِ تعیناتی کے دوران عوامی خدمت، انتظامی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کی مثر نگرانی میں نمایاں کردار ادا کیا۔اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے ضلعی انتظامیہ اور کمالیہ کے عوام کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت ان کی اولین ترجیح رہی اور وہ اس تجربے کو اپنے کیریئر کا اہم حصہ سمجھتی ہیں۔




