ANFکی کارروائیاں’ لاکھوں کی منشیات برآمد

راولپنڈی (بیورو چیف)اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کارروائیوں کے دوران 65 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے، خفیہ اطلاع پر فیڈرل بی ایریا میں واقع کورئیر آفس میں کارروائی کی گئی، جس کیدوران بحرین جانے والے پارسل کی تلاشی لینے پر اس میں موجود بچوں کے ملبوسات سے 4کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ ایک اور کارروائی کے دوران صدرکے علاقے میں واقع کورئیرآفس میں بحرین بجھوائے جانے والے پارسل سے 6.350 کلوگرام آئس برآمد کی گئی، مذکورہ آئس کو پارسل میں موجود مردانہ کپڑوں میں جذب کیا گیا تھا۔انہوںنے کہاکہ اے این ایف کی لاہور میں کارروائیوں کے دوران کینال روڈ لاہورکے قریب رکشے میں سوار ملزمان سے4.8 کلوگرام چرس اور میکلورڈ روڈ لاہور مسجد کے قریب خاتون کے قبضے سے3.6 کلوگرام چرس اور2.4کلوگرام افیون برآمد کی گئی،اسی طرح کسٹم چوک پشاورکے قریب ملزم کے قبضے سے 5 کلوگرام چرس، بکھرروڈ ڈسٹرکٹ جھنگ کے قریب گاڑی سے5کلوگرام آئس، شیرشاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب گاڑی سے14.400کلوگرام گرام چرس برآمد کی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں