ماموں کانجن (نامہ نگار) بینظیر انکم سپور ٹ پروگرام کے تحت رقم لینے کے لیے خواتین دیہاتو ں میں ”رل گئیں” فوری نوٹس کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق ماموں کانجن گردونواح بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خوا تین کو ماموں کانجن شہر میں رقم لینے کے لیے مشکلا ت کا سامنا ہے کیونکہ وہاں کوئی ڈیوائس نہیں ہے۔ خواتین کو دیہاتوں میں رقم لینے کے لیے ذلیل خوار ہوکے جانا پڑتا ہے جہاں ڈیوائس موجود ہیں، اور وہاں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے کوئی موثر اقدام نہیں کیا جا رہا ہے۔ ماموں کانجن میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو رقم لینے کے لیے دیہاتوں میں جانا پڑتا ہے کیونکہ شہر میں کوئی ڈیوائس نہیں ہے۔ خواتین کا کہنا ہے کہ انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انتظامیہ کی طرف سے کوئی مدد نہیں مل رہی ہے ۔انتظامیہ کی جانب سے من پسند افراد کو دیہاتوں میں ڈیوائس دے رکھی ہیں جو ماموں کانجن کی مستحق خواتین کے زیادتی کے مترادف ہے ۔ماموں کانجن کی مستحق خواتین نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس کامطالبہ کیا ہے تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔




