اسلام آباد (بیوروچیف) دیوان موٹرز نے پاکستان میں BMWکی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام وفاقی بجٹ 2025-26میں کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس میں کمی کے بعد سامنے آیا ہے۔کم قیمتوں کا اطلاق پیٹرول اور پلگ اِن ہائبرڈ (PHEV) دونوں ماڈلز پر ہو گا، جس کے باعث کئی ہائی پرفارمنس گاڑیاں اب پہلے سے کہیں زیادہ سستی ہو گئی ہیں۔کم قیمت ماڈلز جیسے کہ BMW 218 GCکی قیمت میں تقریباً 45لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے، جبکہ پریمیم ماڈلز پر اس سے بھی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ X7 M60i xDrive کی قیمت میں تقریبا 4 کروڑ 79 لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے۔کمپنی کے مطابق، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ملک بھر میں تمام مجاز ڈیلرشپس پر کر دیا گیا ہے۔




