BRBکبڈی کلب کمشنر فیصل آباد گولڈ کبڈی ٹورنامنٹ کی فاتح قرار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ BRB کبڈی کلب نے جیت لیا’ سانجھا پنجاب کلب نے دوسری پوز یشن حاصل کی’ ننکانہ صاحب کلب نے تیسری اور علی شہنشاہ کلب نے چوتھی پوزیشن حاصل کی’ راجہ جہانگریر انور کمشنر فیصل آباد اور سینیٹر عابد شیرعلی مہمان خصوصی تھے’ اعزازی مہمانوں میں چوہدری جاوید کمال گجر صدر ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن’ میاں طاہر جمیل ایم پی اے’ بیرسٹر عمر احمد خاں’ رانا محمد سکندراعظم خاں’ چوہدری یٰسین لطیف چھینہ’ شفیق حسین شاہ’ منظر فید ڈویژنل سپورٹس آفیسر’ ٹیکنیکل کمیٹی کے فرائض طیب گیلانی’ عبدالحکیم’ فضل حق گجر’ فریاد علی جٹ’ لالہ عبیداللہ’ شہباز بندیشہ’ عرفان پھلوان واہلہ نے سرانجام دیئے’ اس موقع پرڈویژنل کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کبڈی پنجاب کا مقبول ترین کھیل ہے’ پاکستان نے کبڈی کے میدان میں نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر کئی فتوحات حاصل کی ہیں اور پاکستانی کھلاڑیوں نے ہمیشہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف کھلاڑیوں کو شکست سے دوچار کیاہے’ میں اس قدر خوبصورت اور مثالی ٹورنامنٹ کروانے پر عالمی مبصر سید طیب گیلانی اور ان کی ساری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے ہمارا تعاون ہمیشہ آپ لوگوں کے ساتھ ہے’ جس قوم کے کھیلوں کے میدان آباد ہوں اس قوم کے نوجوان معاشرے کی تمام برائیوں سے چھٹکارا حاصل کر لیتے ہیں’ کہتے ہیں ایک صحت مند دماغ’ صحت مند جسم میں ہوتا ہے اس لئے ضروری ہے ہے کہ منفی سرگرمیوں کو چھوڑ کر مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں اور معاشرے کا مفید شہری بن کر قوم اور ملک کی عزت اور وقار میں اضافہ کریں’ اس موقع پر سینیٹر چوہدری عابد شیرعلی’ میاں طاہر جمیل ایم پی نے کہا کہ کبڈی پنجاب کے روایتی اور ہردلعزیز کھیلوں میں سے ایک ہے اور یہ کھیل وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنی مقبولیت میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے’ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کسی بھی ملک کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں اور ملک کا اہم طبقہ ہوتے ہیں ان کے کردار سے ثابت ہونا چاہئے کہ وہ واقعی حقیقی سفیر ہیں اور اپنے ملک کا نام ہر فورم پر بلند رکھنے کیلئے ہمہ تن گوش ہیں’ اس موقع پر جیتنے والے کھلاڑیوں میں لاکھوں روپے کے انعامات دیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں