CCDکے ساتھ مقابلہ ، ریکارڈ یافتہ ڈاکو انجام کو پہنچ گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ بلوچنی کے علاقہ 99 رب میں سی سی ڈی کیساتھ مبینہ ریکارڈ یافتہ ڈاکو قاسم عرف تایا اپنے انجام کو پہنچ گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی اور اس کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی بلوچنی کے انچارج فاروق ناظر کو اپنے ماتحت عملہ کے ہمراہ خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے 99 رب قبرستان کے قریب چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ کر دی، پولیس مقابلہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او بلوچنی سمیت پولیس کے افسران اور جوان موقع پر پہنچ گئے، فائرنگ کا سلسلہ رُکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ایک نعش پڑی تھی جسکی شناخت قاسم عرف تایا ولد شیر محمد سکنہ جنڈیالہ شیر خان ضلع شیخوپورہ وحال مقیم بیگم کورٹ کے نام سے ہوئی جو کہ 25سے زائد ڈکیتی’ ہائوس رابری اور راہزنی کے مقدمات میں ریکارڈیافتہ اور پولیس کو مطلوب تھا۔ جبکہ مارے جانیوالے ڈاکو کے دیگر ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں