CCDکے قیام کے بعد پولیس مقابلوں میں35فیصد اضافہ

لاہور (بیوروچیف) سی سی ڈی (کائونٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ) کے قیام کے بعد پنجاب بھر میں پولیس مقابلوں میں 35فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رواں سال اب تک پولیس اور مجرموں کے درمیان 777مقابلے ہوئے، جن میں 363مجرم اپنے ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوئے ۔ سی سی ڈی کے آفیشلی اعداد و شمار کے مطابق اب تک131مبینہ پولیس مقابلے ہوئے ہیں۔ ان مقابلوں میں 502 افراد زخمی ہوئے اور 468 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 11پولیس اہلکار شہید اور 63اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔کرائم کنٹرول کے تحت پولیس اور ڈاکوں کے درمیان مبینہ مقابلوں میں 107ڈاکو اپنے ساتھیوں کی گولیوں سے ہلاک ہوئے، 53 مجرم زخمی ہوئے اور49ملزمان گرفتار ہوئے۔ اس دوران سی سی ڈی کے 4اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔ پچھلے سال کی بات کی جائے تو 1164 پولیس مقا بلوں میں541مجرم ہلاک ہوئے اور 779زخمی ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں