CCD کے 6 ڈویژنز میں انچارج تعینات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کے 6ڈویژنوں میں انچارجز تعینات کرکے 2بلڈنگز کو سی سی ڈی یونٹز کے لیئے مختص کر دیا گیا ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر سید ارم رضا شاہ کو سی سی ڈی ہیڈ کوآرٹر تعینات کیا گیا جہاں پر موصوف اغوا برائے تاوان کے کیسسز کو ڈیل کریں گے اسکے علاوہ انسپکٹر صدیق چیمہ کو انچارج سی سی ڈی لائلپور ڈویژن،انسپکٹر عمر سرفراز وڑائچ کو انچارج اقبال ڈویژن،سب انسپکٹر علی اکرام گورائیہ کو انچارج مدینہ ڈویژن،یوسف شہزاد سپرا انچارج جڑانوالہ ڈویژن اور فاروق ناظر کو انچارج سی سی ڈی صدر ڈویژن تعینات اور تھانہ رضا آباد کی سابق بلڈنگ اور سرگودھا روڈ پر تھانہ نشاط آباد کی سابقہ عمارت کو سی سی ڈی یونٹ بنا دیا گیا جہاں پر سی سی ڈی انچارجز کے آفس،حوالات اور تفتیشی افسران کے رومز قائم ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں