جڑانوالہ (نامہ نگار) سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شہباز احمد نے کھرڑیانوالہ 60بیڈ ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے ڈیوٹی سے غیر حاضری اور ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا،تفصیلات کے مطابق سی ای او ہیلتھ فیصل آباد ڈاکٹر شہباز احمد نے کھرڑیانوالہ 60بیڈز پر مشتمل ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے انتظامی امور کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹر ظہیر زبیر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا جبکہ ڈیوٹی پر موجود پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے ہسپتال کی یونیفارم نہ پہننے پر بھی سخت ناراضگی کا اظہار کیا سی ای او ہیلتھ فیصل آباد ڈاکٹر شہباز احمد نے ہسپتال میں انتظامی امور وارڈز میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور ادویات کو مناسب طریقے سے نہ رکھنے پر بھی وارننگ دیتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ (این سی ڈی) اور(ای پی آئی) کمروں کی حالت بہتر بنائی جائے (او پی ڈی) کو میں آنیوالے مریضوں کا ریکارڈ مرتب کیا جائے سٹور میں پڑی میڈیسن کو ایس او پیز کے تحت رکھا جائے اور صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شہباز احمد کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی حاضری یقینی بنائیں ہسپتال میں علاج معالجہ کی غرض سے آنیوالے مریضوں کیسا تھ احسن طریقے سے پیش آیا جائے بصورت دیگر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔




