فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ کارڈ رکھنے والے صحافیوں پر پولنگ سٹیشنز کے اندر جانے پر پابندی عائد کر دی۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے باہر کوریج کر سکتے ہیں ، اندر جانیکی اجازت نہیں ہے۔




