CTO نے 3 بھائیوں پر تشدد کرنیوالے 2 ٹریفک وارڈن معطل کر دیئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی ٹی او ناصر جاوید رانا نے کینال روڈ پر موٹرسائیکل سوار تین بھائیوں پر تشدد کر کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 2ٹریفک وارڈنز کو معطل کر کے محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ تھانہ منصورآباد کے علاقہ کینال روڈ پر ٹریفک وارڈنز جنید اشرف اور اعجاز ڈوگر کی جانب سے موٹرسائیکل سوار بھائیوں پر تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر سی ٹی او نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تینوں بھائیوں کو اپنے آفس بلا کر خود انکوائری کی جس پر قصوروار پانے پر ٹریفک وارڈنز جنید اشرف اور اعجاز ڈوگر کو فوری طور پر معطل کر کے محکمانہ انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے۔ سی ٹی او ناصر جاوید رانا نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ شہریوں کیساتھ بدتمیزی’ گالم گلوچ اور محکمانہ ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے والے اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ ایسے افراد کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں