سرگودہا (بیورو چیف)ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے سرکاری ملازمین کے بیوگان اور اہل خانہ کی فلاح و بہبود کیلئے ویلفیئر فنڈ کے تحت 3کروڑ 98 لاکھ روپے کے گرانٹس اور امدادی چیکس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ مجموعی طور پر815مستحق خاندان اس مالی معاونت سے مستفید ہوں گے۔ منظور شدہ رقوم عیدالاضحیٰ سے قبل متعلقہ مستحقین کے بینک اکائونٹس میں منتقل کر دی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور مستحق خاندانوں کو بروقت مالی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ وہ خوشیوں کے تہوار پر اپنی ضروریات بہتر انداز میں پوری کر سکیں۔




