DCٹوبہ کا امتحانی مرکز کا دورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول جھنگ روڈ میں قائم امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا اور امتحانی انتظامات، سکیورٹی، نظم و ضبط اور مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے امتحانی ہالز، سکیورٹی انتظامات، صفائی ستھرائی اور امیدواروں کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے امتحانی عملے کی حاضری، ڈیوٹی روسٹر اور نگرانی کے نظام کو بھی چیک کیا اور شفاف امتحانی ماحول کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ امیدواروں کو پرامن، محفوظ اور سہولتوں سے آراستہ امتحانی ماحول کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ امتحانی مراکز کی موثر مانیٹرنگ اور مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے تاکہ امتحانی عمل مکمل شفافیت اور نظم و ضبط کے ساتھ انجام پائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں