فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) الائیڈ ٹو ڈی ایچ کیوہسپتال کی سی ٹی سکین مشین خراب ہو گئی، علاج معالجہ کی تشخیص کیلئے مریضوں کوشدید مشکلات کا سامنا، پرائیویٹ لیبارٹریوں سے مہنگے داموں ٹیسٹ کروانے پر مجبور ہو گئے۔جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے سی ٹی سکین مشین کی ”اوور ہالنگ” بورڈ لگا کر چپ سادھ لی۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں واقع سی ٹی سکین مشین چند روز سے خراب ہوئی ہسپتال انتظامیہ نے سی ٹی سکین کی اور ہولنگ اور مرمت کا بورڈ لگا کر چپ سادھ لی تو ہسپتال میں آنے والے غریب اور مستحق مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے امراض کی تشخیص کیلئے غریب مریضوں کو مہنگے داموں پرائیویٹ ٹیسٹ کروانے پر مجبور ہو گئے جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سی ٹی سکین مشین کی مرمت کروا رہے ہیں جلددرست ہونے پر چالو کر دی جائے گی۔مریضوں اور ان کے لواحقین نے کمشنر فیصل آباد مریم خان، ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصراور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مشینری کو جلد فعال کروایا جائے۔




