DHQہسپتال کی CTسکین مشین پھر خراب،مریض رل گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈی ایچ کیو الائیڈ ہسپتال ٹو کی سی ٹی سکین مشین پھر جواب دے گئی’ غریب اور مستحق مریض پرائیویٹ لیبارٹریز سے مہنگے داموں ٹیسٹ کروانے پر مجبور’ ہسپتال انتظامیہ نے چپ سادھ لی’ الائیڈ ٹو ہسپتال سابق ڈی ایچ کیو ہسپتال کی سی ٹی سکین مشین کے خراب ہونے سے مریض رُل گئے، الائیڈ ہسپتال ٹو میں غریب اور مستحق مریض دور دراز کے علاقہ سے علاج معالجہ کیلئے آتے ہیں اور ڈاکٹر مختلف بیماریوں کی تشخیص کیلئے سی ٹی سکین کروانیکا کہتے ہیں تو سی ٹی سکین مشین خراب ہونے سے مریضوں کو پرائیویٹ لیبارٹریز سے مہنگے داموں ٹیسٹ کروانے پر مجبور ہیں۔ مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ دور دراز سے سفر کر کے علاج معالجہ کیلئے ہسپتال آتے ہیں جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مشین پر لوڈ بہت زیادہ ہے۔ لوڈ سے زائد ٹیسٹ کرنے پر سی ٹی سکین مشین کا پرزہ خراب ہو گیا ہے جس کی تبدیلی کیلئے کمیٹی کو لیٹر لکھ دیا ہے۔ پرزہ آتے ہی مشین کو فعال کر دیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں