فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج اس شہر کا قیمتی تعلیمی اثاثہ ہیں جن کے طلبہ کی نصابی اور ہم نصابی ضرور یا ت کو پورا کرنے کیساتھ ساتھ اُن کی اخلاقیات اور کردار ساز ی پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے قائم مقام صدرقیصر شمس گچھا نے ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج کے بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں معمول کے ایجنڈے کو بھی نمٹایا گیا۔ انہوں نے اِن تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے میڈم کمشنر محترمہ مریم خان کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اِن اداروں کے فار غ التحصیل طلبہ ہر شعبہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔




