DSPسرکل جڑانوالہ ملک طاہر صدیق ریٹائر

جڑانوالہ(نامہ نگار) ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ ملک طاہر صدیق کی محکمانہ ریٹائرمنٹ پر انکے اعزاز میں الوادعی تقریب کا انعقاد کیا گیا الوادعی تقریب ایس پی ٹائون حافظ امتیاز احمد، ایس ایچ او تھانہ صدر اعجاز رشید،ایس ایچ او تھانہ ستیانہ حافظ عمار،ایس ایچ او تھانہ بچیانہ سہیل اور ماتحت سٹاف نے شرکت کی اس موقع پر شرکا نے ڈی ایس پی ملک طاہر صدیق کی محکمانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ موصوف نے امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے جرائم کے خاتمہ کیلئے جو اقدامات کئے گئے انکو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ایس پی ٹائون حافظ امتیاز احمد نے ڈی ایس پی ملک طاہر صدیق کی محکمانہ کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے عوام الناس کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی اور محکمہ پولیس کی بہتری اور عوام کو جلد انصاف کی فراہمی جیسے اقدامات قابل تحسین ہیں الودعی تقریب میں ڈی ایس پی ملک طاہر صدیق نے عزت افزائی پر ایس پی ٹائون حافظ امتیاز احمد اور تمام ایس ایچ اوز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا انکے ساتھ گزرا وقت ہمیشہ یاد رکھیں گے الوادعی تقریب میں ایس پی ٹائون حافظ امتیاز احمد و دیگران نے ڈی ایس پی ملک طاہر صدیق کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ماتحت عملے نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں بعدازاں ڈی ایس پی ملک طاہر صدیق کو ریٹائرمنٹ پر پورے پروٹوکول کیساتھ روانہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں