FBRمیں اصلاحات کا مقصد شفافیت لانا ہے

اسلام آباد (بیوروچیف)وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے، رواں مالی سال ٹیکس ٹو جی ڈی پی 8.8فیصد تھی جو 30جون تک 10.4فیصد ہو جائے گی۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات جاری ہیں جن کا مقصد شفافیت لانا، ٹیکس چوری اور کرپشن کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اخراجات میں ماضی کی نسبت 2فیصد کمی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں وزیراعظم اسمبلی آنے کیلئے ہیلی کاپٹر استعمال کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی پی ایس ڈی پی ایک ٹریلین روپے ہے، صوبوں کو ملا لیا جائے تو کل رقم تقریبا 4ٹریلین بنتی ہے، اگر شفاف طریقے سے ترجیحی بنیادوں پر منصوبوں پر کام کیا جائے تو یہ رقم کافی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں