FBRنادہندگان سے 42ارب روپے وصول کرنے میں ناکام

اسلام آباد (بیوروچیف) پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی نے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ اربوں روپے کے ٹیکس نادہندگان کے شناختی کاررڈز کو بلاک کیا جائے،پی اے سی ذیلی کمیٹی نے ایک ماہ کی مہلت دی ،پراگرس رپورٹ طلب کرلی ۔اجلاس میں انکشاف ہوا کہ ایف بی آر 42ارب روپے نادہندگان سے وصول کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا کنوینر شاہدہ اختر علی کی زیر صدارت اجلاس گزشتہ روز ہواجس میں ریونیو ڈویژن سے متعلق سال 2010-11اور 2013-14کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ایف بی آر کی جانب سے 42ارب 54کروڑ کے واجبات کی ریکوری نہ ہونے سے متعلق آڈٹ اعتراض کا معاملہ آڈٹ حکام کی جانب سے اٹھایا گیا جس پرکمیٹی نے ریکوری میں زیادہ پراگریس نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں