فیصل آباد(سٹا ف رپورٹر) سینٹرل چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن خالد محمود چیمہ، سینئر وائس چیئر مین شیخ خالد عزیز مخی،سابق چیئر مین چوہدری محمد نواز،سر پرست اعلیٰ چوہدری جاوید صادق کاہلوںنے ایف بی آر کے آرٹیکل 37اے اور 37بی کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے ،اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے فنانس بل میں سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت شامل کیے گئے آرٹیکل 37اے اور 37بی کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قوانین تاجر برادری کو ہراساں کرنے کا ذریعہ بنیں گے، انھیں کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ان آرٹیکلز کے ذریعے ایف بی آر کے ٹیکس افسران کو غیر معمولی اختیارات دینا سراسر غیر منصفانہ اور کاروبار دشمن اقدام ہے۔




