فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پائما کے سابق چیئرمین شیخٰ اکرم پاشانے کہا کہFBR کا آرٹیکل 37-A اورB کاروبار دشمن ایکٹ ہے جسے تاجر برادری اور عوام مسترد کرتے ہیں ملکی معیشت تو پہلے ہی تباہ ہوچکی ہے اب ملک میں کاروبار کرنے والوں کیوں تنگ کیاجارہا ہے خدا کے لئے عوام پراتنا بوجھ نہ ڈالے ملک معیشت پہلے ہی تنزلی کاشکار ہے ایف بی آر کی جانب سے ظالمانہ اقدام ملکی تجارت کو لے ڈوبے تاجر دوست ن لیگی حکومت باہمی مشاورت سے مسئلے کا حل نکالے ورنہ تاجر سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہو گے عوام مہنگائی سے تنگ آ چکے ہیں۔




