FCCIتاجروں وصنعتکاروں کے حقوق کا ضامن ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی افادیت سے انکار نہیں کیا سکتا’ چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے بے پناہ فوائد حاصل کرنے کیلئے خود بھی چیمبر کے ممبر بنیں اور اپنی اولاد کو بھی اس کا ممبر بنائیں’ ان خیالات کا اظہار فیصل آبادالیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس سے گروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم خاں’ صدر چوہدری عاصم حبیب سپراء نے کیا’ اجلاس میں ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ چوہدری امانت علی’ چیئرمین چوہدری حبیب الرحمن گل’ ایونٹ پرسن ملک محمد علی’ جنرل سیکرٹری محمد اویس اقبال’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد’ سابق صدور رانا فخر حیات خاں’ چوہدری مقصود جٹ’ ایگزیکٹو ممبرز ملک اعجاز احمد’ میاں نذاکت علی’ رانا محمد سعید’ رانا طاہر شہزاد’ محمد علی ڈوگر’ حاجی محمد انور’ رانا طارق عزیز’ محمد فاروق گل ‘رانا محمد ادریس کے علاوہ ایسوسی ایشن کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ رانا محمد سکندراعظم خاں اور چوہدری عاصم حبیب سمراء نے کہا کہ چیمبر آف کامرس کا ممبر بننا کسی اعزاز سے کم نہیں’ اپنی فیلوشپ اور کاروبار کو نئی جہت دینے اور بیرونی ممالک تک رسائی حاصل کرنے کیلئے چیمبر کا پلیٹ فارم اہم ذریعہ ہے’ چیمبر کا ممبربننے کے کئی ایک فوائد ہیں’ آپ سکولوں’ کالجوں’ یونیورسٹیوں’ ایئرلائنز’ ریلویز’ مہنگے ترین ہسپتالوں سے اچھا خاصا ریلیف لے سکتے ہیں’ انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس تاجروں اور صنعت کاروں کے حقوق کا ضامن ہے’ چیمبر کے پلیٹ فارم پر ہم اپنے کاروبار کو وسعت دینے کیلئے نئے نئے تجربات کر سکتے ہیں’ انہوں نے ایسوسی ایشن کے ممبران سے کہا کہ انہوں نے ممبران سے کہا کہ چیمبر آف کامرس میں ہماری ایسوسی ایشن کے جتنے زیادہ ممبر ہوں گے اسی قدر ہماری طاقت میں اضافہ ہو گا ‘ اللہ کے فضل و کرم سے ہماری ایسوسی ایشن کو اعزاز حاصل ہے کہ چیمبر آف کامرس کا صدر ہماری ایسوسی ایشن سے رہا ہے’ آج بھی ہماری ایسوسی ایشن کا ممبر چیمبرآف کامرس کا ایگزیکٹو ممبر ہے’ انشاء اللہ آنے والے وقت میں بھی ہماری ایسوسی ایشن سے کوئی صدر’ سینئر نائب صدر ‘ نائب صدر یا ایگزیکٹو ممبر بنے گا’ یہ اسی وقت ہو گا جب ہمارے ممبران کی تعداد زیادہ سے زیادہ ہو گی’مقررین نے کہا کہ ذمہ داری شہری ہونے کا ثبوت دیں اور اپنے حصے کا ٹیکس ادا کریں اور فائلر بنیں’ فائلر بننے کے ایک سے زیادہ فوائد ہیں جبکہ نقصان کوئی بھی نہیں’ موجودہ حکومت نے نان فائلر کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے’ آنے والے وقت میں نان فائلر کوئی چیز نہیں خرید سکے گا’ بڑے نقصان سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ خود کو پہلی فرصت میں فائلر بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں