FCSTIکے مرکزی دفتر ریلوے روڈ میں نادرا کا ای سہولت کا قیام

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کا اجلاس قائمقام صدر شیخ جبران طارق کی صدارت میں ہوا’ اجلاس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا محمد عمار تھے’ اجلاس میں فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے نائب صدر محمد دین’ گرے کلاتھ کے صدر شیخ یوسف موتی’ عادل شہزاد آصف محمود’رفاقت رسول’ امتیاز فہیم’ عمران صدیق’ ریاض محی الدیناعوان’ میاں اختر محمود’ آفتاب بٹ’ عبدالرحمن مانی نے شرکت کی’ اجلا س میں ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا محمد عمار نے FCSTI کے عہدیداروں اور ممبران کو نادرا سے متعلق شکایات اور مسائل سنے ‘ اس موقع پر انہوں نے نادرا سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے مرکزی آفس ریلوے روڈ میں ای سہولت کے قیام کا اعلان کیا’ انہوں نے خوشخبری دی کہ FCSTI کے ممبران کو اب اپنی شکایات کے ازالے کیلئے نادرا آفس جانے کی ضرورت نہیں وہ اپنے آفس میں ای سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے اور ان کے تمام مسائل یہیں پر حل ہوں گے’ اس کے علاوہ محمد عمار نے کہا کہ ایسے سینئر سٹیزن جن کی فنگر پرنٹس غائب ہو چکی ہیں اور انہیں اپنی شناخت میں دشواری آرہی ہے’ نادرا انہیں 6 ماہ کیلئے سرٹیفکیٹ جاری کر رہا ہے جس پر شناختی کارڈ اور موجودہ تصویر پرنٹ ہو گی’ وہ یہ سرٹیفکیٹ دکھا کر اپنا مسئلہ حل کروا سکتے ہیں’ انہوں نے FCSTI کے ممبران کو یقین دلایا کہ ہم آپ کی خدمت کیلئے ہردم تیار بیٹھے ہیں’ آپ کے تمام مسائل آپ کے آفس میں ہی حل ہوں گے’ آخر میں فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے قائمقام صدر شیخ جبران طارق نے ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا محمد عمار کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور FCSTI میں ای سہولت کے قیام پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بلاشبہ ہمارے آفس میں ای سہولت کے قیام سے ممبران بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور نادرا سے متعلق اپنی تمام شکایات دور کریں گے’ سوال و جواب کے سیشن میں فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے نائب صدر محمد دین’ گرے کلاتھ کے صدر شیخ یوسف موتی’ عادل شہزاد آصف محمود’رفاقت رسول’ امتیاز فہیم’ عمران صدیق’ ریاض محی الدین اعوان’ میاں اختر محمود’ آفتاب بٹ’ عبدالرحمن مانی نے ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا محمد عمار سے مختلف سوالات کئے جن کا تسلی بخش جواب دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں