FDAنے پودے لگانے کا 80فیصد ٹارگٹ حاصل کر لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر پلانٹیشن فار جنریشن مہم کے سلسلے میں ایف ڈی اے کے زیر اہتمام پودے لگانے کا 80فیصد ٹارگٹ حاصل کر لیا گیا ہے اس حوالے سے 20 ہزار پودے لگانے کا سوفیصد ٹارگٹ آئندہ چند رو ز میں پورا کر لیا جائے گا۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے ایک اجلاس میں پلانٹیشن فار جنریشن مہم پر عملدرآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند، چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹرز اسما محسن، جنید حسن منج، سہیل مقصود پنوں، یاسر اعجاز چٹھہ، افنان سعید سندھو و دیگر افسران موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے پلانٹیشن فار جنریشن مہم کی منفرد حیثیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شجرکار ی کی اس خصوصی مہم میں شہر بھر میں چاردیواریوں کے اندر اور محفوظ جگہوں پر کم از کم پانچ فٹ سائز کے ایک لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر ہے اس سلسلے میں کمشنر فیصل کی ہدایت پر پلانٹیشن پورٹل فعال ہے اور لگائے گئے ہر پودے کی جیو ٹیگنگ کی جا رہی ہے تاکہ پودے لگانے اور ان کو پروان چڑھانے کے اقدامات کی ڈیجیٹل طریقہ کار کے تحت مانیٹرنگ ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ دیگر محکموں / اداروں کے ہمراہ ایف ڈی اے کی طرف سے بیس ہزار پودے لگانے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس پر بھرپور انداز میں عملدرآمد کرتے ہوئے پرائیویٹ ہاسنگ سوسائٹیز کو بھی اس مہم میں شریک عمل کیا گیا ہے تاکہ محفوظ شجرکاری کو یقینی بتایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے سائز کے پودے لگا کر ان کی نشوونما میں ذمہ داری کا مظاہر ہ کرکے ہم آئندہ نسل کو سرسبز ماحول کا ورثہ منتقل کرنے کے قابل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں