FDAکا زیر کنٹرول کالونیوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں غیر قانونی کمرشلائزیشن اور ناجائز تعمیرات کے خلاف بھرپور کریک ڈائو ن جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی چار انفورسمنٹ ٹیمیں سرگرم عمل ہیں جنہوں نے کارروائی کرتے ہوئے بلامنظوری رہائشی جائیدادوں کو کاروباری میں تبدیل کرنے، کمرشلائزیشن واجبات کی عدم ادائیگی اور ناجائز تعمیرات پر مختلف علاقوں میں ساٹھ سے زائد دکانوں ودیگر جائیدادوں کو سربمہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ افنان سعید سندھو کی زیر نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اقرا مرتضی اور راحیل ظفر کی سرپرستی میں انسپکٹر ثناء اللہ، ظفر بلوچ، معظم اصغر، عامر علی و دیگر سٹاف پر مشتمل ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیموں نے مدینہ ٹائون، علامہ اقبال کالونی، سرسید ٹائون، قائد اعظم مارکیٹ ودیگر علاقوں میں انسپکشن کے دوران رہائشی جائیدادوں کو غیرقانونی طور پر کاروباری سرگرمیوں میں تبدیل کرنے اور بار بار نوٹسز کے باوجود کمرشلائزیشن واجبات ادا نہ کرنے اور تجاوزات و ناجائز تعمیرات پر ساٹھ سے زائد دکانوں اور دیگر پلاٹس کو سر بمہر کر دیا اور مالکان کو انتباہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر کمرشلائزیشن کی منظوری حاصل اور واجبات جمع کرائیں بصورت دیگر جرمانوں اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں اور غیر قانونی کمرشلائزیش پر زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی ہے لہذا قانون شکنی سے اجتناب کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں