فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں جائیدادوں کی غیرقانونی کمرشلائزیشن کے خلاف کریک ڈان جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گلبرگ کالونی میں رہائشی جائیدادوں کو منظوری کے بغیر کاروباری سرگرمیوں کے لئے استعمال کرنے پر پانچ پلاٹس کو سربمہر کر دیا اور مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی جائیدادوں کو کاروباری مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی فوری منظوری حاصل کریں بصورت دیگر خلاف ورزیوں پر مزید بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ ون افنان سعید سندھو کی زیر نگرانی ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف سرگرم عمل ہے جس نے بار بار نوٹسز کے باوجود تعمیل نہ کرنے پر گلبرگ کالونی میں پانچ رہائشی پلاٹس کو سربمر کر دیا جن میں پلاٹ نمبر302A،72-Bi, 132C,12-Aiiاور 75-Biiشامل ہیں۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ رہائشی جائیدادوں کو بلامنظوری کاروباری جائیدادوں میں تبدیل نہ کیاجائے اس سلسلے میں باقاعدہ منظوری حاصل کرکے مقررہ واجبات جمع کرائے جائیں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔




