FIAکا چھاپہ،ٹریول ایجنٹ ٹوبہ سے گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک ملزم تصور عباس ولد غلام عباس سکنہ پیرمحل، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے، پکڑے جانیوالے ملزم مدعی کو ملازمت کے ویزے پر کینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دے کر 35 لاکھ روپے وصول کیے، تاہم رقم وصول کرنے کے باوجود اپنا وعدہ پورا نہ کیا اور مدعی کو بیرونِ ملک بھجوانے میں ناکام رہا۔ ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ انسانی اسمگلروں اور غیر قانونی ایجنٹس کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں