فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے فیصل آباد سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو لاہور سے گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق ایف آئی اے کے ایس ایچ او سب انسپکٹر اجمل نے بتایا کہ لاہور سے گرفتار ہونے والے ملزم جاوید اقبال نے سادہ لوح شہریوں کو پولینڈ بھجوا کر ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیکر 52لاکھ اور 2300 یورو ہتھیا لئے تھے اور پکڑے جانیوالے انسانی سمگلر سے کینیڈا’ پرتگال’ اٹلی اور پولینڈ کے جعلی ویزے کے سٹیکر اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوئے۔




