JUIپنجاب کے نائب امیر زکریا شاہ کے اکلوتے بیٹے محمد شاہ انتقال کرگئے

فیصل آباد (سٹا ف رپو ر ٹر) جمعیت علماء اسلا م فیصل آباد کے سرپر ست اور پنجاب کے نائب امیر مخدوم زادہ مولانا سید محمد زکر یا شاہ کے اکلو تے بیٹے اور معرو ف عالم دین پیر طریقت’ رہبر شریعت حضرت مولانا سید مفتی محمد جاوید حسین شاہ (مرحوم) کے پوتے اورآر پی او فیصل آباد سہیل اخترسکھیرا کے بھانجے سید محمد شاہ (المعروف شاہ جی) انتقال کر گئے۔ اناﷲ وانا الیہ راجعون۔ یاد رہے کہ سید محمد شاہ چند روز قبل چھت سے گر کر بری طرح زخمی ہو گئے تھے اور ہسپتال میں آئی سی یو میں زیرعلاج تھے۔ مرحوم کی نمازجنازہ گزشتہ شب رات 11 بجے خانقاہ جامعہ عبیدیہ سے متصل چاند پارک میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میںآر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا ،سینیٹر چوہدری عابد شیر علی ،ایم پی اے میاں طاہر جمیل،ممتاز عالم دین زاہد محمود قاسمی سمیت علماء کرام’ مشائخ کرام تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ادارہ ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک ودیگر سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں