KPمیں سیلاب سے تباہ کاریوں سے قوم غمزدہ ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاںضیاء الرحمان نے کہاکہ خیبرپختونخوامیں سیلاب سے تباہ کاریاں انتہائی افسوسناک ہیں جس پرملک بھرکے عوام انتہائی غم زدہ ہیں ۔یہ وقت سیاست کانہیں بلکہ خدمت اورمددکرنے کاہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے مشکل کی اس گھڑی میں کے پی کے کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکوفون کرکے اظہارافسوس اورہرقسم کی امدادکی پیش کش کرکے بڑے دل کامظاہرہ کیاہے جوکہ وقت کا تقاضابھی ہے ۔انہوںنے کہاکہ مون سون شروع ہوتے ہی ملک بھرمیں سیلاب کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اور یہ سیلاب ہمیشہ اپنے ساتھ تباہی و بربادی لاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں