LLB کادورانیہ4سال

لاہور (بیوروچیف) ایل ایل بی ڈگری پروگرام کرنے کے خواہش مند طلبہ کے لئے اچھی خبر، ڈگری پروگرام کادورانیہ 5سال کی بجائے 4سال کر دیا گیا۔ایچ ای سی کا4سالہ ایل ایل بی ڈگری کونافذالعمل کرنے کیلئے تمام جامعات کو مراسلہ جاری کردیا گیا، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اس سے قبل ملک بھر میں ایل ایل بی ڈگری پروگرام 5سال کا تھا، ہائر ایجوکیشن نے ملک بھر کی تمام جامعات کے وائس چانسلر کو مراسلہ بھجوا دیا۔چار سالہ ڈگری پروگرام کے لیے نیا نصاب بھی جاری کردیا گیا، جامعات کو ڈگری پروگرام کیلئے نیا نصاب اپڈیٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں