LNG مقامی گیس سے65فیصد مہنگی

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے مہنگی ایل این جی کو کھپانے کیلئے گھریلو صارفین کو نئے کنکشن دینے کی اجازت تو دیدی تاہم اوگرا کی جانب سے اعتراف کیا گیا ہے کہ ایل این جی کی قیمت مقامی گیس کے مقابلے میں تقریباً 65فیصد زیادہ ہے ملک میں مقامی گیس کی اوسط قیمت 1836.93روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جبکہ ایل این جی کی اوسط قیمت 3034روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔ترجمان اوگرا نے بتایا کہ ایل این جی مقامی گیس سے تقریباً 65فیصد مہنگی ہے، ایل این جی طویل مدتی معاہدے کے تحت درآمد کی جارہی ہے۔ترجمان اوگرا کے مطابق پاکستان ہر ماہ ایل این جی کے 10کارگو درآمد کرتا ہے، ملک میں مقامی گیس کی اوسط قیمت 1836.93روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جبکہ ایل این جی کی اوسط قیمت 3034روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں