LPGکی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش

ساہیوال ( بیورو چیف)ساہیوال میں ایل پی جی گیس 280 روپے کے بجائے 600 روپے فی کلو فروخت ہونے پر عوام سراپا احتجاج ساہیوال اور گردو نواح میں ایل پی جی گیس کی مبینہ طور پر سرکاری نرخوں سے دگنی سے زائد قیمت پر فروخت نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دو چار کر دیا۔ سرکاری نرخ 280 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود 600 روپے فی کلو وصول کیے جارہے ہیں، غریب اور متوسط طبقے کے لیے گھر یلو چولہے جلانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں